دنیا
24 فروری ، 2012

روس اور ویت نام مشترکہ کروز میزائل تیار کریں گے

ماسکو …روس اور ویت نام رواں سال مشترکہ کروز میزائل بنانے پرکام شروع کریں گے۔روسی میڈیا کے مطابق عسکری تعاون کے وفاقی ادارے کے ڈائریکٹر میخائیل دمتری ایو نے بتایا کہ اس وقت ویت نام ایک جہاز شکن کمپلیکس" بیسٹیون" خریدنے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔ یہ خریداری اس قرض سے کی جائے گی جو روس اسے دے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ روس ایشیائی ملک کو "بیسٹیون" کی پہلی کھیپ پہلے ہی دے چکا ہے۔ رواں سال دونوں ممالک مشترکہ کروز میزائل بنانے پرکام شروع کریں گے ۔

مزید خبریں :