کراچی: سمندر میں ڈوبنے والے بچوں کو بچاتے ہوئے والد جان کی بازی ہار گیا

کراچی میں ڈیفنس فیز 8 کے قریب سمندر میں باپ اور دو بچے ڈوب گئے جبکہ بچوں کا والد اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق باپ اور بچوں کے ڈوبنے پر قریب میں موجود سکیورٹی گارڈز نے سمندر سے شہباز یونس نامی شخص سمیت دونوں بچوں کو نکال کر کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا تاہم شہباز یونس اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔

پولیس نے بتایاکہ بچوں کو بچا لیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ ڈوبنے والے باپ بیٹے فیز ایٹ کے رہائشی ہیں، بچے کھیل کے دوران سمندر میں گئے، باپ نے بچانے کی کوشش کی جس دوران حادثہ پیش آیا۔

مزید خبریں :