Time 16 اکتوبر ، 2023
پاکستان

شاہ محمود نے جیل ٹرائل کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے عدالت سے 9 اکتوبرکے ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے/ فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے عدالت سے 9 اکتوبرکے ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود نے بھی جیل ٹرائل کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسلام آبادہائیکورٹ میں بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ اسد کے ذریعے درخواست دائرکی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکے، بغیر نوٹیفکیشن کے میرا جیل ٹرائل جاری ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ عدالت جیل ٹرائل سے روک کر اوپن ٹرائل کی ہدایت کرے اور آج ہی درخواست پر سماعت کرے۔

شاہ محمود نے عدالت سے 9 اکتوبرکے ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

مزید خبریں :