کھیل
Time 20 اکتوبر ، 2023

میری لائن و لینتھ اچھی نہیں ہورہی : شاہین کا اعتراف

جیسا کھیلتا آیا ہوں ویسے ہی کھیل رہاہوں،کچھ الگ سے کرنے کی کوشش نہیں کی : فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی/فوٹوفائل
 جیسا کھیلتا آیا ہوں ویسے ہی کھیل رہاہوں،کچھ الگ سے کرنے کی کوشش نہیں کی : فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی/فوٹوفائل 

 بنگلورو : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ  آفریدی نے اعتراف کیا کہ  میری لائن و لینتھ اچھی نہیں ہورہی۔

 میچ سے قبل دیے گئے بیان میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ نجریز کھیل کا حصہ ہے  لیکن کوشش کررہاہوں اچھی کارکردگی دوں۔

 اپنی بولنگ پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے شاہین شاہ نے کہا کہ جیسا کھیلتا آیا ہوں ویسے ہی کھیل رہاہوں،کچھ الگ سے کرنے کی کوشش نہیں کی ، میری لائن و لینتھ اچھی نہیں ہورہی، کوشش ہوتی ہے جو ٹیم کی ڈیمانڈ ہو اس کے مطابق کھیلوں۔

شاہین شاہ آفریدی  کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ  ایک میچ ہی تھا ایک میچ سے ہم اوپر نیچے نہیں ہوتے،  ہمارے پاس اس وقت بہترین بولر ہیں۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ آج کے میچ میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، یہ میچ ہمارے لیے اہم ہے اور جیتنے کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں :