24 اکتوبر ، 2023
سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے لیے اسلام آباد پولیس نے خصوصی سکیورٹی فراہم کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی فراہم کردہ خصوصی سکیورٹی میں 3 اسپیشل پولیس وین بھی شامل ہیں، اے ٹی ایس اہلکاروں کا اسپیشل دستہ بھی نوازشریف کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آبادپولیس کا خصوصی اسکواڈ نواز شریف کے ساتھ سکیورٹی ڈیوٹی دےگا۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ نوازشریف کو پہلے ہی سابق وزیراعظم کی سکیورٹی دی جاچکی ہے۔