25 اکتوبر ، 2023
لاہور : پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رانا مجاہد کو سیکرٹری منتخب کر لیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کے انتخاب کا فیصلہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جنرل کونسل میٹنگ میں متفقہ طور پر کیا گیا۔
متفقہ فیصلوں کے تحت حیدر حسین کی جگہ رانا مجاہد کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اور کرنل ریٹائرڈ آصف کھوکھر کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری اکتوبر 2026 تک پاکستان ہاکی فیڈریشن میں فرائض انجام دیں گے۔
جنرل کونسل کی میٹنگ کے حوالے سے صدر پی ایچ ایف باقاعدہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔