کھیل
Time 28 اکتوبر ، 2023

جس نمبر پر رضوان ہے اس نمبر پر ایسا کوئی نہیں کھیلتا، ہم نے بیٹنگ بہت خراب کی: رزاق

بابر اعظم کو بھی 3 نو بال ملیں جس پر انہوں نے صرف چھ رنز بنائے، تو یہ قسمت نہیں تو اور کیا ہے: سابق آل راؤنڈر__فوٹو: ای ایس پی این
بابر اعظم کو بھی 3 نو بال ملیں جس پر انہوں نے صرف چھ رنز بنائے، تو یہ قسمت نہیں تو اور کیا ہے: سابق آل راؤنڈر__فوٹو: ای ایس پی این

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان نے بیٹنگ بالکل اچھی نہیں کی۔

جیو نیوز کے پروگرام 'ہارنا منع ہے' میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے پاکستانی بیٹرز پر تنقید کی اور کہا ہم نے بیٹنگ بہت خراب کی ، قسمت نےہمارا ساتھ دیا ورنہ جس طرح کی جنوبی افریقا کی ٹیم ہے، میچ چار وکٹوں پر ختم ہوجاتا۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان جس نمبر پر کھیلتا ہے، اس نمبر پر ایسے کوئی نہیں کھیلتا، بابر اعظم کو بھی 3 نو بال ملیں جس پر انہوں نے صرف چھ رنز بنائے، تو یہ قسمت نہیں تو اور کیا ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ ہمارا مائنڈ سیٹ ایسا ہے کہ ہمیں پتہ ہی نہیں کہ ٹارگٹ کیسے سیٹ کرنا ہے، آخری اوور نواز کو نہیں دینا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ پریشر آتا ہے تو ہم اپنے فیصلے بھول جاتے ہیں، ایسے وقت میں تجربہ کام آتا ہے، آج میں کہنے والا تھا بابر اعظم نے آج اچھی کپتانی کی۔

دوسری جانب آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا فاسٹ بولرز کو اندازہ ہی نہیں کہ وکٹوں پر کیسے بال کرنی ہے، تین 4 سال پہلے پلان کرنا ہوتا ہے کہ اچھے بولرز کی ریپلیسمنٹ کیا ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ رضوان نے اچھا کھیلا، تبریز شمسی کو آرام سے کھیلتے، پاکستان تینوں میچ جیتے اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ہارے تو سیمی فائنل میں پہنچنے کا چانس ہے۔

مزید خبریں :