پاکستان
14 جنوری ، 2013

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد رابطہ سڑکیں بند

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد رابطہ سڑکیں بند

اسلام آباد…ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے۔ گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سے رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ سردی بڑھتے ہی لکڑی اور گیس کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔گلگت بلتستان کے اسکردو،دیامر ،غذر اور استور میں برفباری کے بعد کئی رابطہ سڑکیں بند ہیں ۔راستوں کی بندش کی وجہ سیمقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مالاکنڈ اور ہزارہ کے پہاڑوں میں برفباری اور نشیبی علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ساتھ ہی گیس اور لکڑیوں کی طلب بھی بڑھ گئی ہے۔قبائلی علاقوں کرم ایجنسی ،اورکزئی ایجنسی اور ملحقہ علاقوں میں بارش سے سردی مزید بڑھ گئی ہے۔آزادکشمیراورشمالی بلوچستان کے بالائی پہاڑوں پر جمی برف نے ہر چیز کو جما دیا ہے۔

مزید خبریں :