دنیا
Time 02 نومبر ، 2023

پاکستان اور دیگر ممالک افغان پناہ گزینوں کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں: امریکا

پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ممالک افغانوں کوامداد فراہمی کیلئے عالمی تنظیموں کے ساتھ رابطہ قائم رکھا جائے: امریکی محکمہ خارجہ— فوٹو: فائل
پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ممالک افغانوں کوامداد فراہمی کیلئے عالمی تنظیموں کے ساتھ رابطہ قائم رکھا جائے: امریکی محکمہ خارجہ— فوٹو: فائل

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور دیگر ممالک افغان پناہ گزینوں کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک تحفظ کے خواہاں افغانوں کو داخلے کی اجازت دیں۔

بیان کے مطابق پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ممالک افغانوں کوامداد فراہمی کیلئے عالمی تنظیموں کے ساتھ رابطہ قائم رکھا جائے۔

اس سے قبل نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آپریشن ان لوگوں کے خلاف ہو رہا ہے جن کے پاس کوئی بھی سفری دستاویز نہیں ہے۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ قانونی طور پر پاکستان میں رہنے والے اور پناہ گزین افغان باشندے ہمارے بھائی ہیں، ڈی پورٹ صرف غیرقانونی افغان باشندوں کو کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا کہ آپریشن کے دوران کسی نے بھی کسی کو ہراساں کیا تو اُس کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ 31 اکتوبر کو حکومت کی جانب سے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو واپس اپنے وطن جانے کیلئے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد غیرقانونی باشندوں کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :