Time 02 نومبر ، 2023
کھیل

پاکستان سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے تو عرفان پٹھان سے بھی اچھا ڈانس کرونگا: عامر

میں عرفان پٹھان سے اچھا ہی ڈانس کروں گا: محمد عامر/ فائل فوٹو
میں عرفان پٹھان سے اچھا ہی ڈانس کروں گا: محمد عامر/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے سابق  فاسٹ بولر  محمد عامر کا کہنا ہے کہ اگر  پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں  پہنچ کر  بھارت کو شکست دے تو  وہ عرفان پٹھان  جیسا ڈانس کریں گے۔

بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد گراؤنڈ میں راشد خان کے ساتھ ڈانس کیا تھا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھیں۔

اس ویڈیو پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نےعرفان پٹھان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا وہیں  بھارت کی پاکستان سے نفرت ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی تھی۔

جیو نیوز  کے پروگرام ’ ہارنا منع ہے  ‘ کے دوران شو میں ایک صارف نے عبد الرزاق سے سوال کیا کہ اگر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا تو کیا بھارت کو شکست دے پائے گا یا پھر ایک بار پھر پوری ٹیم 192 رنز پر آل آؤٹ ہوجائے گی؟

اس پر عبد الرزاق نے کہا کہ پہلے تو دعا کریں پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے کیوں کہ جتنی بھی ٹیمز ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے، پاکستان نے افغانستان سے شکست کھائی  تو  بھارتی کرکٹرز ڈانس کررہے تھے جو کہ سمجھ سے باہر  ہے، سمجھ نہیں آرہا کرکٹ ہورہی ہے  یا پھر کوئی ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے۔

 عبد الرزاق کی بات پر سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ  ’میرا وعدہ ہے پاکستان ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ کر بھارت کو شکست دے تو پھر میں ایسے ہی ڈانس کروں گا جیسے عرفان پٹھان نے افغانستان سے پاکستان کی شکست پر ڈانس کیا تھا ‘۔

اس پر میزبان تابش ہاشمی نے کہا کہ ’ آپ  نے ویسا ڈانس نہیں کرنا اس سے اچھا کرنا ہے  جس پر محمد عامر نے کہا کہ میں اس سے اچھا ہی ڈانس کروں گا ‘۔

 سابق کرکٹرز کی گفتگو پر عماد وسیم نے مزید کہا کہ ’  میری خواہش ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں بھارت کو ایسے ہی شکست دے جیسے ہم نے بھارت سے ورلڈکپ میں کھائی ہے ‘۔

مزید خبریں :