02 نومبر ، 2023
راولپنڈی: پولیس نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق بیان ریکارڈ کرلیا۔
جیل ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی جہاں تفتیشی ٹیم نے ان سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق تفتیش کی۔
جیل ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان ریکارڈ کرلیا، پولیس کی تفتیشی ٹیم نے یہ بیان وکلا کی موجودگی میں ریکارڈ کیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔