Time 05 نومبر ، 2023
جرائم

فلپائن میں لائیو اسٹریمنگ کے دوران ڈی جے قتل

فوٹو: بی بی سی
فوٹو: بی بی سی

فلپائن میں لائیو اسٹریمنگ کے دوران ریڈیو اینکر ( ڈی جے) کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔  

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ڈی جے جانی واکر کو فلپائن میں  ان کے گھر میں قائم اسٹوڈیو میں مشتبہ شخص نے گولی ماری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی جے فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ کر رہے تھے جب مشتبہ شخص ان کے گھر میں ریکارڈنگ بوتھ میں داخل ہوا اور انہیں گولی مار  کر قتل کر دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مشتبہ شخص نے ڈی جے کے ریڈیو بوتھ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاکہ وہ آن ایئر آکر  کچھ اہم علان کرے تاہم اینکر کی جانب سے انکار پر اسے گولی مار دی۔

گولی لگنے کے بعد ڈی جے کی اہلیہ فوراً انہیں اسپتال لے گئیں لیکن  وہاں پہنچ کر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :