Time 22 دسمبر ، 2024
پاکستان

وزیر اعلیٰ کے پی کیخلاف پنجاب میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

وزیر اعلیٰ کے پی کیخلاف پنجاب میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
 مقدمات میں دہشتگردی ، اقدام قتل اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں سمیت متعدد دفعات شامل ہیں: دستاویز—فوٹو: فائل

 وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

علی امین گنڈا پور کے خلاف پنجاب میں 56 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

دستاویز کے مطابق وزیر اعلیٰ کے خلاف سب سے زیادہ مقدمات اسلام آباد میں 32 درج ہیں، اس کے علاوہ  راولپنڈی میں 16، فیصل آباد میں 4 اورگوجرانوالامیں ایک مقدمہ درج ہے۔

حسن ابدال میں 2 اورحضرو میں ایک مقدمہ وزیر اعلیٰ کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق مقدمات میں دہشتگردی ، اقدام قتل اور  ریاست کے خلاف سرگرمیوں سمیت متعدد دفعات شامل ہیں۔

مزید خبریں :