06 نومبر ، 2023
پاکستان اور بنگلادیش کی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی سدرا امین پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق سدرا امین کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔
سدرا امین نے آئی سی سی کو ڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی تھی۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹر سدرا امین نے بنگلا دیش کےخلاف پہلے میچ میں امپائر کے فیصلے پر غیر مناسب رویہ اختیارکیا۔
دوسری جانب سدرا امین نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے اپنی سزا قبول کر لی۔