پاکستان
14 جنوری ، 2013

جامعہ کراچی اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان

کراچی … جامعہ کراچی اور انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آج ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ جامعہ کراچی کی ترجمان کے مطابق ایم ایڈ کے ملتوی ہونے والے پرچے 16 جنوری کو جبکہ بی ایڈ اور بی اے پارٹ ون ریگولر کے امتحانات 18 جنوری کو ہوں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ بی کام پارٹ ون اور پارٹ ٹو ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات 7 فروری کو ہوں گے۔ چیئرمین کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق فرسٹ ایئر کے ملتوی ہونے والے ضمنی امتحانات 23 جنوری کو ہوں گے۔

مزید خبریں :