پاکستان
14 جنوری ، 2013

بلوچستان میں گورنر راج، نہ حمایت کرتے ہیں، نہ مخالفت، مسلم لیگ ن

بلوچستان میں گورنر راج، نہ حمایت کرتے ہیں، نہ مخالفت، مسلم لیگ ن

لاہور … مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ وہ بلوچستان میں گورنر راج کی نہ تو حمایت کرتی ہے اور نہ ہی مخالفت، وزیراعظم نے بلوچستان میں گورنر راج پرمحمد نواز شریف کو اطلاع دی تھی، اعتماد میں نہیں لیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا موٴقف ہے کہ اگر کوئٹہ دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین حکومت کے اس فیصلے سے مطمئن ہیں تو ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی اور بلوچستان کے حالات میں کوئی فرق نہیں، واقعات میں فرق ہو سکتا ہے، کراچی کے حالات درست کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔

مزید خبریں :