پاکستان
14 جنوری ، 2013

طاہر القادری کا لانگ مارچ جمہوریت اور آئین کش ہے، رحمان ملک

طاہر القادری کا لانگ مارچ جمہوریت اور آئین کش ہے، رحمان ملک

اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طاہر القادری کا لانگ مارچ جمہوریت اور آئین کش ہے، وہ جب تک چاہیں اسلام آباد میں ٹھہر سکتے ہیں، تاہم شرکاء کی جان کو خطرہ ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ہیلے کاپٹر سے جناح ایونیو اسلام آباد پر اس مقام کا فضائی جائزہ لیا جہاں لانگ مارچ کے شرکاء جمع ہیں اور اسٹیج بھی بنایا گیا ہے۔ اس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا انہیں توقع ہے کہ طاہر القادری وعدے کے مطابق طے شدہ مقام پر دھرنا دیں گے اور پر امن رہ کر اپنے مطالبات پیش کریں گے، دھرنے کے حوالے سے کوئی ڈیڈلائن نہیں دی گئی۔ رحمان ملک نے کہا کہ لانگ مارچ کے شرکاء پر حملے کا خطرہ ہے تاہم ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری کر لی گئی ہے، طاہر القادری کو خصوصی سیکیورٹی دی جائے گی اور صرف ان کی سیکورٹی پر 2 ایس پیز مقرر کئے گئے ہیں۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دھرنے میں مداری اور بندر آ جائیں گے اور میلہ بھی لگ جائے گا، طاہر القادری ذاتیات پر اترے تو وہ بھی خاموش نہیں رہیں گے۔

مزید خبریں :