14 جنوری ، 2013
اسلام آباد … مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو گئی تھی اس لئے گورنر راج وقت کی اہم ضرورت تھی۔ چوہدری شجاعت حسین نے اسلام آبادمیں میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ عوام کو تحفظ دینے کیلئے جو بھی رول آئے گا وہ باقی رولز کو اوور رول کر جائے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ گورنر بلوچستان صوبے کے حالات بہتر بنا کر عوام کو مطمئن کریں گے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بلوچستان میں رئیسانی حکومت اپنی رٹ کھو چکی تھی۔