پاکستان
14 جنوری ، 2013

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی کسی کی خواہش پوری نہیں ہوگی، میاں افتخارحسین

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی کسی کی خواہش پوری نہیں ہوگی، میاں افتخارحسین

پشاور … خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت میں اہل لوگ موجود ہیں جو احسن طریقے سے حکومت چلا سکتے ہیں، کسی کی گورنر راج لگانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران شانگلہ سے رکن اسمبلی فضل اللہ کا کہنا تھا کہ 2010ء کے بدترین سیلاب کے بعد شانگلہ میں تباہ شدہ سڑکوں کی تعمیر تاحال شروع نہیں کی گئی۔ فضل اللہ نے کہاکہ حکومت نے تمام فنڈز مردان اور چارسدہ منتقل کیے ہیں، بلوچستان جیسے حالات نہ بنائے جائیں کہ یہاں بھی گورنر راج لگے۔ وزیر اطلاعات میاں افتخار نے کہاکہ ہمارا موازنہ بلوچستان سے نہ کیا جائے، ہماری حکومت میں اہل لوگ موجود ہیں جو احسن طریقے سے حکومت چلا سکتے ہیں، لہٰذا کسی کی گورنر راج لگانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔ میاں افتخار کا کہنا تھا کہ ہمارے اراکین اسمبلی نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں، لیکن حالات سے نہیں گھبرائے، ان کی قربانیاں نظر انداز کرنا درست نہیں۔

مزید خبریں :