پاکستان
14 جنوری ، 2013

خیبر پختونخوا اسمبلی، یونیورسٹیز ترمیم سمیت 3 بل منظور

پشاور … خیبر پختونخوا اسمبلی میں یونیورسٹیز ترمیمی بل، صوبائی سروسز اکیڈمی اور ٹریول ایجنسیز بل 2012ء منظور کرلئے گئے۔ خیبر پختونخوا میں صوبائی سروسز اکیڈمی کے قیام کا بل وزیر قانون ارشد عبدللہ نے پیش کیا۔ بل کے تحت صوبائی سروسز اکیڈمی میں مقابلے کا امتحان پاس کرنے والے نئے افسران تربیت حاصل کر سکیں گے جبکہ پرانے افسران کو ریفریشر کورسز بھی اکیڈمی میں ہی کرائے جائیں گے۔ ایوان میں ٹریول ایجنسیز بل 2012ء بھی پیش کیا گیا۔ بل کے تحت خیبر پختونخوا اور فاٹا میں سیر، کھیلوں اور صحت کی سرگرمیوں کیلئے آنے والے غیر مقامی افراد سیاح تصور کئے جائیں گے جبکہ کاروباری اور تعلیمی مقاصد کیلئے آنے والوں کو بھی سیاح کا درجہ حاصل ہوگا۔ ایوان نے تینوں بل متفقہ طورپر منظورکرلئے۔

مزید خبریں :