14 جنوری ، 2013
لاہور … جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ مظلوم عوام اپنے بے گناہوں کی لاشیں اٹھانے میں لگے ہیں مگر بے حس حکمرانوں کو بجلی اور گیس کے نرخ بڑھانے کی پڑی ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں ڈاکٹر فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ اضافہ عوام کیلئے کرنٹ کے بڑے جھٹکے کے متراد ف ہوگا، حکمرانوں نے عوام کے پاس چھوڑا ہی کیا ہے کہ اب وہ ان کی خالی جیبوں سے مزید پیسے نکلوانے کے چکر میں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی، گیس، سی این جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافوں کو واپس لیا جائے۔