07 نومبر ، 2023
نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی وحشیانہ بربریت میں فلسطینی تنہا نہیں ہیں، پاکستان فلسطینیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے فلسطینی ہم منصب سے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر فلسطینی وزیرخارجہ نے حمایت اور امداد بھجوانے پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔