پاکستان
14 جنوری ، 2013

چمن میں پولیس لائن کے مرکزی دروازے پر دھماکا، 3 اہلکار زخمی

چمن: … چمن میں پولیس لائن میں دھماکے سے 3 اہل کار زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق چمن بائی پاس پر پولیس لائن کے مین گیٹ پر دھماکا ہوا، دھماکے میں 3 اہل کار شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے پولیس لائن کی دیوار کو نقصان پہنچا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس لائن کی دیوار کے ساتھ دھماکا خیز مواد رکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس نے تلاشی کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا ہے۔

مزید خبریں :