Time 09 نومبر ، 2023
کھیل

آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

میگ لیننگ نے 13 سال قبل اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور وہ آسٹریلین اسپورٹس کی کامیاب ترین لیڈر کے طور پر ریٹائر ہوئی ہیں__فوٹو: ای ایس پی این
میگ لیننگ نے 13 سال قبل اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور وہ آسٹریلین اسپورٹس کی کامیاب ترین لیڈر کے طور پر ریٹائر ہوئی ہیں__فوٹو: ای ایس پی این

آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لیننگ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

میگ لیننگ نے 13 سال قبل اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور وہ آسٹریلین اسپورٹس کی کامیاب ترین لیڈر کے طور پر ریٹائر ہوئی ہیں۔

31 سالہ میگ لیننگ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے والی کپتان ہیں۔

انہوں نے 241 بین الاقوامی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

میگ لیننگ کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل ضرور تھا مگر یہی اس کا بہترین وقت تھا۔

مزید خبریں :