پاکستان
Time 10 نومبر ، 2023

وزیراعلیٰ پنجاب کا اسموگ کے باعث دکانیں زبردستی بند کرانے کے واقعے کا نوٹس

سموگ کی وجہ سے صرف ہفتے کے روزدکانیں اور مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی/ فائل فوٹو
سموگ کی وجہ سے صرف ہفتے کے روزدکانیں اور مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی/ فائل فوٹو

لاہور : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بعض علاقوں میں اسموگ کے باعث مارکیٹیں اور دکانیں زبردستی بند کرانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ آج 10نومبر کو مارکیٹیں اور دکانیں بند کرانے کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا، اگر پولیس کی جانب سے زبردستی مارکیٹیں یا دکانیں بند کرائی گئیں تو سخت ایکشن ہو گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اسموگ کی وجہ سے صرف ہفتے کے روز دکانیں اور مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارش اور حکومت پنجاب کے اقدامات کے باعث آج سموگ میں نمایاں کمی آئی ہے، تعاون پر تاجربرادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب  نے مزید کہا کہ اسموگ سے نمٹنا قومی ذمہ داری ہے اور  ہم سب نے ملکر لاہور اور دیگر شہروں کو رہنے کے قابل بنانا ہے۔

مزید خبریں :