کھیل
Time 08 نومبر ، 2023

لاہور میں اسموگ کے باعث گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ ملتوی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور میں اسموگ کے باعث  گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا۔

منتظمین کے مطابق گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ شہر میں اسموگ کی بدترین صورتحال کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کی روشنی میں ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ 9  سے 12 نومبر تک کھیلا جانا تھا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ ہفتےوسطی،جنوبی پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ، ملتان،لاہور، بہاولپور،فیصل آباد میں اسموگ خطرناک حد تک جاسکتی ہے، سرگودھا،ڈی جی خان،ساہیوال ڈویژن بھی اسموگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

 نگران پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ کے پیشِ نظر جمعے کو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :