10 نومبر ، 2023
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں میاں امجد اقبال کا کہنا تھاکہ مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، پی ٹی آئی نے اب تک جو راستہ اختیارکر رکھا ہے وہ ملک کی ترقی وتعمیر کے مخالف ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ میرا مقصد عوام کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہے اس لیے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
میاں امجد اقبال کا کہنا تھاکہ اپنے بھائی میاں اسلم اقبال کی جگہ پی پی 171 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لوں گا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ بھائی امجد اقبال کے سیاسی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں گا۔