جعلی نوٹوں نے ردی اٹھانے والے کا 25 کروڑ کا خواب کیسے توڑا؟

23 سالہ سلمان شیخ یہ سوچ کر بے ہوش ہو گیا کہ اس نے جیک پاٹ مارا ہے اور پھر بدلی ہوئی زندگی کے خواب دیکھنے لگا__فوٹو: فائل
23 سالہ سلمان شیخ یہ سوچ کر بے ہوش ہو گیا کہ اس نے جیک پاٹ مارا ہے اور پھر بدلی ہوئی زندگی کے خواب دیکھنے لگا__فوٹو: فائل

بھارت میں ردی اٹھانے والے کا 25 کروڑ  روپے کا خواب ٹوٹ کر چکنا چور ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں پیش آیا جب ایک ردی اٹھانے والے نے امریکی ڈالروں سے ٹھوکر کھائی جس کی قیمت 3 ملین امریکی ڈالر، یا تقریباً 25 کروڑ بھارتی روپے تھی، سلمان شیخ کو یکم نومبر کو بنگلورو کے ایک علاقے میں کوڑے کے ڈھیر سے نوٹوں کے 23 بنڈل ملے۔

23 سالہ سلمان شیخ یہ سوچ کر بے ہوش ہو گیا کہ اس نے جیک پاٹ مارا ہے اور پھر بدلی ہوئی زندگی کے خواب دیکھنے لگا۔

تاہم اس کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ یہ نوٹ جعلی نکلنے کے ساتھ ان پیسوں کی خبر ہر طرف پھیل جائے گی اور اس شخص کے  باس کو اغوا کر لیا جائے گا۔

اس حوالے سے اس نے بتایا کہ 'میں اپنا کام کر رہا تھا کہ اچانک دوپہر ایک بجے اس بیگ کو دیکھا، میں نے بہت زیادہ نقدی دیکھی، میں بس بے ہوش ہو گیا، میں نے اتنی رقم کبھی نہیں دیکھی تھی، میں جانتا تھا کہ یہ ہندوستانی کرنسی نہیں ہے'۔

سلمان چار دن تک انتظار کرتا رہا، سوچتا رہا  کہ پیسوں کا کیا کیا جائے، آخر کار 5 نومبر کو اس نے اپنے ٹھیکیدار  سے رابطہ کرلیا، بعدازاں یہ خبر پولیس تک پہنچ گئی۔

سلمان کے ٹھیکیدار کا اغوا:

اس بات سے بے خبر کہ اس معاملے میں پولیس ملوث ہوگئی ہے لیکن سلمان کی اس دریافت اور اس کے ٹھیکیدار کے ملوث ہونے کی اطلاع ملتے ہی، ایک گینگ نے منگل کو ٹھیکیدار کو اپنے لیے رقم رکھنے کی کوشش میں اغوا کرلیا۔

 ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ گینگ نے ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر انہیں گھر سے اغوا کیا۔

اسے ایک کار میں لے جایا گیا، ادھر ادھر گھمایا گیا، اور گینگ کے ارکان نے اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا، جو رقم کا مقام جاننا چاہتے تھے، ٹھیکیدار نے کہا کہ وہ یہ کہتا رہا کہ اس نے پولیس کو اطلاع دی تھی اور رقم انہیں دے دی تھی لیکن گینگ کو اس پر یقین کرنے اور اسے جانے دینے میں چار گھنٹے لگے۔

اس نے کہا کہ اس نے اس بارے میں پولیس شکایت درج نہیں کروائی کیونکہ گینگ نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے ایسا کیا تو وہ اس کے خاندان کو جان سے مار دے گا۔

بعدازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتہ لگایا کہ یہ پیسوں کا بنڈل جعلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طرح کے گھوٹالے میں، دھوکہ باز ایک شخص کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ انہوں نے مستند بینک نوٹ برآمد کر لیے ہیں جو چوری کیے گئے تھے اور ان پر سیاہ رنگ کیا گیا تھا تاکہ حکام انہیں تلاش نہ کر سکیں۔ 

مزید خبریں :