Time 11 نومبر ، 2023
کھیل

ویڈیو: کیوی کرکٹر رچن رویندرا کا بھارت میں ددھیال کا دورہ، دادی نے نظر اتاری

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود نیوزی لینڈ کے لیفٹ ہینڈ بیٹر رچن رویندرا اپنے دادا دادی سے ملنے ان کے گھر پہنچے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

رچن رویندرا بنگلورو  میں اپنے دادا دادی کے گھر گئے جہاں ان کی دادی نے ان کی نظر اتاری، ویڈیو میں دادی کو روایتی انداز میں رچن رویندرا کی نظر اتار تے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

23 سالہ کیوی کرکٹر نے سری لنکا کے خلاف ٹیم کی کامیابی کے بعد بنگلورو میں گھر کا دورہ کیا، رچن کے والد بنگلورو سے ہیں اور ان کا  خاندان کئی دہائیاں پہلے نیوزی لینڈ منتقل ہو گیا تھا۔

رچن رویندرا ورلڈ کپ کے کامیاب ترین بیٹرز میں شامل ہیں، وہ پہلی مرتبہ بھارت میں کھیل رہے ہیں جبکہ ان کا یہ پہلا ورلڈکپ ہے، رچن رویندرا ویلنگٹن سے بنگلورو کلب کرکٹ کھیلنے کے لیے آتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رچن رویندرا کا نام ان کے والد نے راہول ڈریوڈ اور سچن ٹنڈولکر سے متاثر ہو کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :