پاکستان
15 جنوری ، 2013

طاہرالقادری کی ڈیڈلائن ختم،آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے

طاہرالقادری کی ڈیڈلائن ختم،آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے

اسلام آباد… تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے حکمرانوں کو دی گئی ڈیڈلائن کا وقت ختم ہوگیا ہے،ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ڈی چوک پراسٹیج تیارکردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے رات گئے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ لانگ مارچ ختم ہوچکا اور انقلاب کا آغاز ہوگیا۔ انہوں نے حکمرانوں کو آج صبح11بجے تک کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ وہ قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرکے اقتدار چھوڑ دیں، صدر،وزیر اعظم اور وفاقی وزراء سب سابق ہوچکے ہیں انکا جعلی مینڈیٹ آج رات ختم ہوگیا ہے، عوام جنہوں نے آپ کو ووٹ دیا تھا، احتجاج کی شکل میں وہ مینڈیٹ چھین لیا ہے حکومت ختم ہوچکی، قومی اور صوبائی اسمبلیاں آج تحلیل نہ کی گئیں تو عوام خود فیصلہ کرنے والے ہیں۔دوسری جانب وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہناہے کہ لانگ مارچ کے شرکا جیتنے دن چاہیں اسلام آباد میں رہیں لیکن شرکاء کو ریڈ زون میں داخل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہناتھا کہ طاہر القادری ہمارے مہمان ہیں ،طاہر القادری کی وفاقی اور حکومت حکومتوں کی معطلی سے متعلق مطالبات پر صدر ،وزیراعظم غور کریں گے۔،رحمان ملک کا کہناتھاکہ10 دن رہیں یا 15 ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ،لیکن کسی کو ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔آج صبح دھرنے میں کلثوم پلازہ کے قریب ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اور پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کردی جس کے جواب میں مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراوٴ کیا، شیلنگ کا آغاز مبینہ طور پر فائرنگ کے واقعہ سے ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ دھرنے شرکا میں سے کسی نے ہوائی فائرنگ کی ہے۔پولیس او رمظاہرین کے درمیان جھڑپ کے دوران کارکنان نے ڈاکٹرطاہرالقادری کوحفاظتی حصارمیں لے لیا۔ڈی چوک پربڑی تعداد میں دھرنے کے شرکاء موجود ہیں جو ڈاکٹر طاہرالقادری کے خطاب کے منتظر ہیں۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ہیلی کاپٹربھی فضائی نگرانی کررہے ہیں۔

مزید خبریں :