12 نومبر ، 2023
دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔
انگلینڈ ٹیم ویسٹ انڈیز میں3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، ون ڈے میچز 3، 6 اور 9 دسمبر کو ہوں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 14 ،16 ،19 اور 21 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد انگلینڈ کے ون ڈے اسکواڈ میں اکھاڑ پچھاڑ ہونے لگی ہے، کپتان جوز بٹلر سمیٹ ورلڈ کپ اسکواڈ کے صرف 6 کھلاڑی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں، ہیری بروک، گس ایٹکنسن، برائیڈن کارس، سین کررن اور لیام لیونگسٹن جگہ برقرار رکھ سکے۔
ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ ہونے والی کھلاڑیوں میں جو روٹ، بین اسٹوکس، جونی بیئرسٹو، معین علی، عادل رشید، ڈیوڈ ملان، مارک ووڈ اورکرس ووکس شامل ہیں۔
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی اسکواڈکی کپتانی بھی جوز بٹلر کو سونپی گئی ہے جبکہ عادل رشید، معین علی اور کرس ووکس ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔