12 نومبر ، 2023
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پر طنز کیا ہے۔
مائیکل وان نے سوشل میڈیا پر ایک لڑکےکی محمد رضوان کی طرح آگےنکل کرشاٹ لگانے کی تصویر شیئرکی۔
تصویر پر سابق انگلش کپتان نے تبصرہ کیا کہ اس لڑکے کودیکھیں، یہ محمد رضوان کی طرح کھیل رہا ہے۔
مائیکل نے رضوان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دیکھیں کہ گیند کہاں آرہی ہے۔
واضح رہے کہ محمد رضوان انگلینڈ کےخلاف معین علی کی گیند پر باہر نکل کر کھیلتے ہوئے بولڈہوئے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رن سے شکست دے کر پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے ارمانوں پر بھی پانی پھیر دیا۔
ورلڈکپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 338 رن کا ہدف دیا تھا، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے یہ ہدف 6.4 اوور میں پورا کرنا تھا تاہم پاکستان اس ناممکن کو ممکن نہیں کرسکا اور سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا اور پانچویں پوزیشن کے ساتھ ایونٹ کا اختتام کیا۔