Time 13 نومبر ، 2023
پاکستان

پولیس کا سہراب گوٹھ میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف سرچ آپریشن مکمل

سرچ آپریشن میں 500 کے قریب فلیٹس کی تلاشی لی گئی جس میں سے 300 کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا: پولیس_فوٹو: فائل
سرچ آپریشن میں 500 کے قریب فلیٹس کی تلاشی لی گئی جس میں سے 300 کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا: پولیس_فوٹو: فائل

کراچی: سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر میں پولیس کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 100 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مشتبہ افرادکےکوائف مکمل نہ ہوئے تو انہیں ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا جائے گا، اس کے علاوہ آپریشن میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

ایس پی سہراب گوٹھ عزیر احمد کے مطابق سرچ آپریشن میں500 کے قریب فلیٹس کی تلاشی لی گئی جس میں سے 300 کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ایس پی عزیز احمد کا بتانا ہے کہ کوائف مکمل نہ ہونے پر مشتبہ افراد کو ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہےکہ حکومت پاکستان نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی تھی جو اب ختم ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :