پاکستان
24 فروری ، 2012

اسلام آباد: میمو کمیشن کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا

اسلام آباد: میمو کمیشن کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا

اسلام آباد… میمو کمیشن کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا ہے، منصور اعجاز نے کہا ہے کہ تین جون 2011ء کو میمو سے متعلق میرا مضمون شائع ہوا، جس پر حسین حقانی نے مجھ سے اس معاملے پر بات کی۔ اسلام آباد میں میمو گیٹ اسکینڈل پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ میمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے کہا ہے کہ تین جون 2011ء کو میمو سے متعلق نیوز ویک میں ان کا مضمون شائع ہوا جس کے بعد امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے ان سے رابطہ کرکے اس معاملے پر بات کی تھی۔ انہوں نے کمیشن کو بتایا کہ ستمبر میں حسین حقانی نے بلیک بیری پر پیغام بھیجا کہ وہ سفیر کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں، جس پر میں نے انہیں جوابی پیغام بھیجا کہ وہ اگر اچھا کام کررہے ہیں تو عہدہ کیوں چھوڑ رہے ہیں۔

مزید خبریں :