Time 14 نومبر ، 2023
کھیل

شاہین کو قومی ٹیم کی کپتانی ملی تو وہ اپنا بیسٹ دینگے: سی ای او لاہور قلندر

 
شاہین ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا بیسٹ بولر رہا ہے اور ورلڈکپ میں شاہین نے 18 وکٹیں لے کر وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کیا: عاطف رانا/ فوٹو جیونیوز
شاہین ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا بیسٹ بولر رہا ہے اور ورلڈکپ میں شاہین نے 18 وکٹیں لے کر وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کیا: عاطف رانا/ فوٹو جیونیوز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کی فرنچائز لاہور قلندر ز کے سی ای او عاطف رانا  نے شاہین شاہ آفریدی کو  قومی ٹیم کی کپتانی دینے کی حمایت کردی۔

ایک تقریب سے خطاب  کے دوران عاطف رانا  نے ورلڈکپ میں پاکستان کی شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم میں ایسی صلاحیت ہے کہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں لیکن کرکٹ میں ہار جیت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا بیسٹ بولر رہا ہے اور ورلڈکپ میں شاہین نے 18 وکٹیں لے کر وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کیا، شاہین آفریدی کو قومی ٹیم کی کپتانی کی ذمے داری دی جاتی ہے تو وہ اپنا بیسٹ دیں گے۔

 عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندر پہلے 4 سیزن پرفام نہ کرسکا لیکن شاہین کو جب ہم نے کپتان بنایا تو انہوں نے وہ کارنامہ انجام دیا جو کوئی نہ کر سکا، شاہین کپتان بنا اور ہم نے بیک ٹو بیک ٹرافی جیتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ پی سی بی کا پراڈکٹ ہے، ہم پاکستانی یوتھ کیلئے 8  سال سے کام کررہے ہیں، لاہور قلندرزکے کھلاڑی میری فیملی کی طرح ہیں،  حارث رؤف ہماری پراڈکٹ نہیں تھی بلکہ ہم نے ان بچوں کو پلیٹ فارم دیا، حارث رؤف ، زمان خان اور عبداللہ شفیق اپنی محنت سے آگے آئے، ہمارا کام گراس روٹ لیول پر بچوں کو پلیٹ فارم دینا ہے۔

عاطف رانا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل9  میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور سرسید یونیورسٹی میں بھی ٹرائلز لےکر ٹیلنٹ نکالیں گے۔

مزید خبریں :