Time 14 نومبر ، 2023
پاکستان

کک بیکس کے الزامات: مونس الٰہی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

 
لاہور کی احتساب عدالت نے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے مونس الٰہی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے/ فائل فوٹو
لاہور کی احتساب عدالت نے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے مونس الٰہی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے/ فائل فوٹو

لاہور:  احتساب عدالت نے  پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی  کے صاحبزادے مونس الٰہی کے خلاف سرکاری ٹھیکوں کے عوض کک بیکس کے الزامات کے کیس  میں دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

لاہور کی احتساب عدالت نے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے مونس الٰہی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

 تحریری حکم  نامے میں  کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی کی عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، ان کی گرفتاری کے لیے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ مونس الٰہی کے والد اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کرپشن کے مختلف کیسز میں کئی ماہ سے زیر حراست ہیں۔

مزید خبریں :