پاکستان
15 جنوری ، 2013

پارلیمنٹ کی برطرفی کی باتیں آئین کی خلاف ورزی ہیں،پرویز رشید

پارلیمنٹ کی برطرفی کی باتیں آئین کی خلاف ورزی ہیں،پرویز رشید

لاہور…مسلم لیگ ن کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے آئین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے ، وفاقی حکومت کو رٹ آف دی گورنمنٹ قائم کرنے کیلئے مکمل اختیارات کیساتھ ہر راستہ اپنا نا چاہیے۔لاہور میں جیو نیوز کے نمائندے محمد عاصم نصیر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو برطرف کرنے اور الیکشن کمیشن ختم کرنے کی باتیں آئین کی خلاف ورزی اور ریاست کو اس کے ستونوں سے محروم کرنے کی سازش ہے ،اداروں کو بچانے کیلئے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھانے والے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو مفلوج ہونے سے بچانے اور رٹ آف دی گورنمنٹ قائم کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو ہر اقدام کرنا چاہیے،عوام کی جانب سے حکومت کو مکمل حمایت ملے گی۔

مزید خبریں :