دیوالی کے دوران بیلوں کو خود پر چڑھ دوڑنے کی پوجا کی ویڈیو وائرل

ہندو مذہب میں بہت سے تہواروں میں مختلف پوجا کی جاتی ہے لیکن ان میں ایک پوجا ایسی بھی ہے جسے دیکھنے والے حیران پریشان ہوجاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس پوجا کو گووردھن پوجا کہا جاتا ہے جو دیوالی کے اگلے ہی روز کی جاتی ہے، اس پوجا میں لوگ زمین پر اوندھے منہ لیٹ جاتے ہیں اور پھر بیل یا گائے کو خود پر دوڑایا جاتا ہے۔

اسی حوالے سے ریاست مدھیہ پردیش سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں گاؤں کے لوگ  گووردھن پوجا کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس پوجا کیلئے بیلوں کو سجایا بھی گیا ہے جب کہ آس پاس لوگ بھی موجود ہیں جو بیلوں کو زمین پر لیٹنے والوں پر چڑھنے میں مدد کررہے ہیں۔

یہ پوجا کیوں کی جاتی ہے؟

بھارتی میڈیا کے مطابق اس پوجا کو کرنے والوں کا ماننا ہے کہ یہ ان کی قدیم روایت ہے  جو بھگوان کرشنا کی عقیدت مندی میں کی جاتی ہے، ایسا کرنے سے ان کی منت مرادیں بھی پوری ہوتی ہیں جب کہ اس پوجا کے دوران 56 اقسام کے سبزیوں کے کھانے اور مشروبات بھی چڑھائے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :