24 فروری ، 2012
لندن … برطانیہ میں لیبر رکن پارلیمنٹ ایرک جوائس کو پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد پارٹی وھپ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر رکن پارلیمنٹ اور سابق آرمی میجر ایرک جوائس پر دارالعوام کے ایک بار میں ہنگامہ آرائی سمیت 3 الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ لیبر پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور فی الحال ایرک جوائس کو پارٹی وھپ کے عہدے سے معطل کیا جا رہا ہے۔