Time 16 نومبر ، 2023
پاکستان

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں نواز شریف کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم  نواز شریف کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 21 نومبرکو  نواز شریف کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کی ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ  نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کرےگا۔

خیال رہے کہ نواز شریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا سنائی تھی۔

نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلوں کو 2018 سے چیلنج کر رکھا ہے، نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں عدم حاضری پر خارج کر دی گئی تھیں۔

عدالت نے نواز شریف کی بیرون ملک سے واپسی پر اپیلیں بحال کی تھیں، نیب نے نواز شریف کی اپیلوں کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

مزید خبریں :