پاکستان
16 جنوری ، 2013

پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز کا برطرفیوں کیخلاف آوٹ ڈور بند کرنے کا اعلان

پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز کا برطرفیوں کیخلاف آوٹ ڈور بند کرنے کا اعلان

لاہور… پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹروں کی برطرفی اور معطلی کے خلاف دوبارہ احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے آج سے پنجاب بھر میں آوٹ ڈور بند کرنے کا اعلان کردیا۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انتقامی کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو انتہائی قدم اٹھائیں گے۔وائی ڈی اے کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹروں کی برطرفیوں اور معطلی کیخلاف دوبارہ احتجاج کا اعلان کردیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آج بدھ سے پنجاب بھر کے تمام اسپتالوں کے آوٹ ڈور بند رہیں گے۔ ڈاکٹر آوٹ ڈور کے باہر کیمپوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کریں گے۔ ترجمان نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر انتقامی کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو وہ انتہائی قدم اٹھائیں گے۔

مزید خبریں :