Time 18 نومبر ، 2023
پاکستان

خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو شوہر نے چیلنج کر دیا

عدالت خدیجہ شاہ کو لاہور کی حدود سے باہر لے کر جانے سے روکنے کا حکم دے: درخواست گزار جہانزیب امین کی استدعا۔ فوٹو فائل
عدالت خدیجہ شاہ کو لاہور کی حدود سے باہر لے کر جانے سے روکنے کا حکم دے: درخواست گزار جہانزیب امین کی استدعا۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اور معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو ان کے شوہر جہانزیب امین نے عدالت میں چیلنج کر دیا۔

خدیجہ شاہ کی نظربندی کے خلاف ان کے شوہر جہانزیب امین نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

جہانزیب امین نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ خدیجہ شاہ کو قانون کے منافی نظر بند کیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی درخواست گزار نے استدعا بھی کی کہ عدالت خدیجہ شاہ کو لاہور کی حدود سے باہر لے کر جانے سے روکنے کا حکم دے۔

درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

عدالت نے گزشتہ روز خدیجہ شاہ کو 9 مئی 2023 کے روز ہونے والے واقعات میں 30 روز کے لیے نظر بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ پولیس نے جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں :