نانا پاٹیکر سے تھپڑ کھانے والے مداح کا ویڈیو بیان، ساری حقیقت بیان کردی

نانا پاٹیکر کی فلم ’journey‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں انہیں سیلفی لینے کی غرض سے پاس آئے مداح لڑکے کو تھپڑ مارتے دیکھا گیا تھا/اسکرین گریب
نانا پاٹیکر کی فلم ’journey‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں انہیں سیلفی لینے کی غرض سے پاس آئے مداح لڑکے کو تھپڑ مارتے دیکھا گیا تھا/اسکرین گریب

بالی وڈ کے سینیئر اداکار نانا پاٹیکر سے تھپڑکھانے والے مداح کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

حال ہی میں نانا پاٹیکر کی فلم ’journey‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں انہیں سیلفی لینے کی غرض سے پاس آئے مداح کو تھپڑ مارتے دیکھا گیا تھا۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سینئر اداکار کو مداح کے ساتھ غیر مناسب رویے پر خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد  نانا پاٹیکر نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے   مداح سے معافی مانگی تھی اور اس تھپڑ کو غلط فہمی میں لگایا گیا تھپڑ قرار دیا تھا۔

تاہم اب سینیئر اداکار کی جانب سے سرعام  تھپڑ مارنے پر مداح  کا بیان سامنے آگیا جس میں مداح نے بتایا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ  اس گلی میں کوئی شوٹنگ ہو رہی ہے، میں گھر سے نکلا تھا تو میں نے دیکھا کہ قریب میں فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے اور وہاں نانا پاٹیکر آئے ہوئے ہیں، میں تو انھیں بہت بڑی شخصیت سمجھ کر ان کے پاس فوٹو لینے گیا تھا لیکن اُنہوں نے میرے ساتھ سیلفی لینے کے بجائے مجھے تھپڑ مار کر وہاں سے بھگا دیا۔

مداح  نے نانا پاٹیکر کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نانا پاٹیکر  کا مجھے تھپڑ مارنا اُن کی فلم کا حصّہ نہیں تھا، نہ ہی فلم میں مجھے کوئی کردار ملا تھا اور جب مجھے تھپڑ کے بعد سیٹ سے دور لے جایا گیا تو نانا پاٹیکر نے مجھے واپس بھی نہیں بُلایا تھا۔

مداح  نے کہا کہ نانا پاٹیکر  سے تھپڑ کھاکر میری بہت بے عزتی ہوئی، میری ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس کا مجھے بہت دکھ ہے۔

مزید خبریں :