24 فروری ، 2012
اسلام آباد … پاکستان مسلم لیگ ن نے ریڈیو ٹیکس کے نفاذ کی تجویز کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی اور ایوان میں اس کی شدید مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ارکان کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات میں بھی مسلم لیگ ن کے ارکان ملک شکیل اعوان، نزہت عامر اور رانا نذیر نے ریڈیو ٹیکس کے نفاذ کی تجویز کی سخت مخالفت کی تھی۔تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، بجلی، سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا پہلے ہی دوبھر کر رکھا ہے ایسے میں ریڈیو ٹیکس کا نفاذ ظالمانہ ہے جس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔