20 نومبر ، 2023
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے فیض آباد دھرنے سے متعلق پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس کی صدارت سابق آئی جی اختر شاہ نے کی جبکہ کمیشن کے ایک رکن سابق آئی جی طاہر عالم اجلاس میں شریک نہ ہوسکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن نے ابتدائی طور پر تمام ریکارڈ طلب کر لیا اور ساتھ ہی فیض آباد دھرنے کے بارے میں ہوئی انکوائری رپورٹ بھی طلب کر لیں۔
ذرائع نے بتایاکہ انکوائری کمیشن نے فیض آباد دھرنے سے متعلق پیمرا سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا فیصلہ کیا جبکہ کمیشن کے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ انتظامی افسران کوبلانے کا فیصلہ ہوگا۔