کھیل
Time 22 نومبر ، 2023

ورلڈ کپ کے بعد آئی سی سی کی رینکنگ جاری، کونسا کھلاڑی کس پوزیشن پر؟

دونوں بیٹرز میں دو رینکنگ پوائنٹس کا فرق ہے، شُبمن گِل کے 826 اور بابر اعظم کے 824 پوائنٹس ہیں__فوٹو: فائل
دونوں بیٹرز میں دو رینکنگ پوائنٹس کا فرق ہے، شُبمن گِل کے 826 اور بابر اعظم کے 824 پوائنٹس ہیں__فوٹو: فائل

کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

بھارت کے شُبمن گِل کی ون ڈے بیٹرز میں پہلی اور بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

دونوں بیٹرز میں دو رینکنگ پوائنٹس کا فرق ہے، شُبمن گِل کے 826 اور بابر اعظم کے 824 پوائنٹس ہیں۔

پاکستان کے فخر زمان 14ویں اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ سولہ درجے ترقی کے بعد 15ویں نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 8درجے ترقی کے بعد 22 ویں نمبر پر آ گئے۔

بولرز رینکنگ:

بولرز میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 9 ویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

مزید خبریں :