پاکستان
Time 23 نومبر ، 2023

مونس الٰہی کی وطن واپسی کیلئے ایف آئی اے نے انٹرپول سے رابطہ کرلیا

مونس الٰہی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
مونس الٰہی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغاز کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مونس الٰہی کو واپس لانے کے لیے نگران وفاقی حکومت نے انٹرپول سے رابطہ کیا جس سلسلے میں ایف آئی اے کے حکام نے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے جس میں  مونس الٰہی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ انٹرپول سے مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے، ایف آئی اے اور نگران وفاقی حکومت نے نگران پنجاب حکومت سے ڈیٹا مانگا تھا، نگران صوبائی حکومت نے مونس الٰہی سے متعلق تمام ڈیٹا ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مونس الٰہی کی پراپرٹیز کو منجمد اور ان کے بینک اکاؤنٹس کو فریز کردیا گیا ہے، مونس الٰہی نے اپنے مختلف بینک اکاؤنٹس سے 48 کروڑ روپے نکلوائے، یہ رقم منی لانڈرنگ میں استعمال ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ماضی میں مطلوب مجرموں کی پاکستان حوالگی کی مثالیں موجود ہیں۔

مزید خبریں :