کھیل
16 جنوری ، 2013

آسٹریلیا اوپن : اعصام اور روزے نے دوسرے راوٴنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

آسٹریلیا اوپن : اعصام اور روزے نے دوسرے راوٴنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

میلبرن … پاکستان کے ٹینس اسٹارز اعصام الحق اور ان کے بیلجین پارٹنر جولین روزے آسٹریلین اوپن دوسرے راوٴنڈ میں جگہ بنالی۔ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے پارٹنر جولین روزے نے آسٹریلین اوپن کے پہلے راوٴنڈ میچ میں جرمن ڈیوڈ گوفن اور بلجین کھلاڑی سائمن اسٹاڈلیر پر مشتمل جوڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کی جیت کا اسکور 6-3، اور 6-1 رہا۔ مینز سنگلز میں چیک ری پبلک کے ٹوماس برڈیچ اور فرانس کے گولیامے روفن کو 6-2 ، 6-2 اور 6-4 سے شکست دی۔ ویمنز سنگلز میں پولینڈ کی اگنیسکا ریڈوانسکا نے رومینیا کی آئرینا کامیلیا بیگو کو 6-3 اور 6-3 سے ہرا دیا۔ چین کی لی نا نے بیلاروس کی اولگا گووٹسووا کی 6-2 اور 7-5 کے اسکور سے ٹھکانے لگاتے ہوئے اگلے راوٴنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزید خبریں :