23 نومبر ، 2023
اسلام آباد: فیض آباد دھرنا کمیشن نے اپنی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ محمدایاز کو بھی کمیشن میں شامل کرلیا گیا ہے، ڈپٹی سیکرٹری وزرات داخلہ محمد ایاز بطور سیکرٹری کمیشن مقرر کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق آئی جی طاہر عالم تاحال والدہ کی بیماری کے باعث کمیشن اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے، فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کے لیے متعدد ویڈیو حاصل کرلی ہیں۔
خیال رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن سابق آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے۔