پاکستان
24 فروری ، 2012

نادرا نے ابتدائی ووٹر لسٹیں الیکشن کمیشن پاکستان کو دے دیں

نادرا نے ابتدائی ووٹر لسٹیں الیکشن کمیشن پاکستان کو دے دیں

اسلام آباد … الیکشن کمیشن کو نادرا نے نئی ابتدائی ووٹر لسٹیں دے دی ہیں جن کے مطابق ملک بھر میں سوا 8 کروڑ سے زائد ووٹر ہیں۔ ابتدائی فہرستیں 29 مارچ کو ملک بھر میں آویزاں کر دی جائیں گی۔ نادراکی جانب سے الیکشن کمیشن کو دی گئی ابتدائی ووٹر لسٹوں میں 8 کروڑ 32 لاکھ 80 ہزار ووٹر درج ہیں، ان میں 4 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار مرد اور 3 کروڑ 59 لاکھ 30 ہزار خواتین ہیں۔ الیکشن کمیشن ابتدائی ووٹر لسٹوں کو 29 فروری سے ملک بھر کے 50 ہزار مراکز پر تین ہفتوں کیلئے آویزاں کرے گاجس کے دوران ان میں درستگی کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

مزید خبریں :